اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ صدر مملکت 'حسن روحانی' نے کسی بھی حتمی جوہری معاہدے کو مذاکرات کرنے والے تمام فریقین کے لئے نہایت اہم قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران سے زیادہ گروپ 1+5 کو اس معاہدے کی ضرورت ہے.حجت الاسلام و المسلمين روحاني نے ان خيالات كا اظہار جمعرات كے روز صوبہ گيلان كے دو روزہ صوبائي دورے كے اختتام پر 'رشت' شہر كے صحافيوں سے گفتگو كرتے ہوئے كيا.
انہوں نے كہا كہ ہم نہيں چاہتے ہيں كہ جوہري معاہدے نہ ہونے كے حوالے سے گفتگو كريں بلكہ جوہري مفاہمت وہ اہم چيز ہے جس كي سب كو ضرورت ہے تاہم گروپ 1+5 كو اس كي زيادہ ضرورت ہے.
اعلي قومي سلامتي كونسل كے سربراہ نے مزيد كہا كہ ايران كا حتمي جوہري معاہدہ ہونے كا اصل مقصد يہ ہے كہ دنيا كو يہ ثابت كرے كہ ايراني پرمن جوہري پروگرام كے خلاف ان كے دعوے اور بے بنياد بيانات سراسر غلط تھے.
انہوں نے اس بات پر زور ديا كہ جوہري معاہدے سے ايران اور عالمي برادري سميت گروپ 1+5 كے درميان تعلقات ميں مزيد بہتري آجائے گي.
صدر مملكت نے كہا كہ اگر دوسرے فريق كے پاس سياسي عزم ہو اور منطقي تجاويز ہوں تو حتمي معاہدے طے پانے كي راہ ميں كوئي ركاوٹ نہيں ہوگي.
انہوں نے اس بات پر زور ديا كہ اسلامي جمہوريہ ايران عزت اور وقار پر مبني حتمي معاہدے كا خيرمقدم كرتا ہے.
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲